counter easy hit

برادر اسلامی ملک نے پاکستان کو کیا درخواست کر ڈالی ؟ جانیے

What does the Brahimi Islamic country ask for Pakistan? Get it

لاہور(ویب ڈیسک) پہلی مرتبہ کسی ملک نے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے بنانے کا لائسنس فراہم کرنے کی درخواست کردی، برادر اسلامی ملک مصر بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خود سے تیار کرنے کا خواہاں، پاکستان سے لائسنس دینے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق برادر اسلامی ملک مصر جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خود سے تیار کرنے کا خواہاں ہے۔مصر پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں سے بے حد متاثر ہوا ہے۔ اسی باعث مصر نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اسے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے بنانے کا لائسنس فروخت کیا جائے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے بنانے کا لائسنس فروخت کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ پاکستان اور چین مشترکہ طور پر کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ کم قیمت مگر جدید جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے خوب دھوم مچائی ہے۔ کئی ممالک کے دفاعی ماہرین پاکستان اور چین کی جانب سے کم قیمت مگر جدید جنگی طیارہ بنانے پر حیرت کا اظہار کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔پہلے ہی نائیجیریا اور میانمار پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ملائیشیا، مصر اور دیگر کچھ ممالک بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے جلد معاہدہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اس وقت سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جب پاکستان نے بھارت کے جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ جبکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ بھی ملے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website