معروف مصنف شیکسپیئر کا کہنا تھا کہ نام میں کیا ہے، نام دراصل انسان کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اوراس کی شخصیت اور انفرادیت کا عکاس ہوتا ہے اسی لیے لوگ بہت سوچ بچار کے بعد اپنے بچوں کے نام تجویز کرتے ہیں اور پھر اس نام کے مطابق شخصیت میں صلاحتیں اور قابلیت تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے نزدیک نام کا پہلا لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے اسی سے متعلق ایک دلچسپ تحقیق کی گئی ہے جس میں آپ انگریزی حروف تہجی کے مطابق اپنے نام کے پہلے حرف سے اپنی شخصیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ (A) لوگوں کے ناموں کی بڑی تعداد ’’ A‘‘ سے شروع ہوتی ہیں اور ماہرین کے تجزیئے کے مطابق ایسے افراد بہت پر اعتماد، قائدانہ صلاحیتوں کے مالک اور ہر لمحے ایڈوینچر کی تلاش میں رہتے ہیں جب کہ اس حرف کے نام والے افراد آزاد پسند زندگی کے ہر معاملے میں زبردست دلچسپی لیتے ہیں۔ (B) جن لوگوں کے نام ’’B‘‘ سے شروع ہوتے ہیں وہ عام طور پر جذباتی، مہربان، تحائف لینے میں خوش اور اپنے پیاروں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں جب کہ ایسے لوگ اپنے جیون ساتھی سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان سے بھی ایسی ہی محبت کا تقاضا کرتے ہیں. (C) یہ حرف باصلاحیت، ور اسٹائل اور انفرادی صلاحیتوں سے بھرپور لوگوں کی علامت ہے جب کہ ایسے لوگ سادہ اور اپنی دولت کے بارے میں بہت محتاط ہوتے ہیں جب کہ عام طور پر یہ لوگ اپنے جیون ساتھی سے بہت محبت کرتے ہیں اور سماجی زندگی کو پسند کرنے والے ہوتے ہیں۔ (D) اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگوں میں کچھ کرگزرنے کا جذبہ، کاروباری صلاحیت اور تحکمانہ طرز زندگی کا عنصر واضح ہوتا ہے، یہ لوگ قابل اعتماد، صفائی پسند اور دوسروں کے کام آنے والے ہوتے ہیں جب کہ اپنی کامیابی کے لیے نہ صرف ہر حد سے گزرتے ہیں بلکہ منزل کے حصول تک خوش نہیں ہوتے۔ (E) اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگ دوسروں کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ شرافت اور آزادی سے محبت کرتے ہیں جب کہ یہ لوگ پرکشش شخصیت اور دوسروں کو دوست بنانے کی صلاحیت تو رکھتے ہیں تاہم قابل اعتماد دوست ثابت نہیں ہوتے۔ (F) جن لوگوں کا نام ’’F‘‘ سے شروع ہوتا ہے وہ اچھے منصوبہ ساز اور وفادار ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اپنے گرد اکٹھا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں تاہم ایسے لوگ ہر معاملے میں حد سے زیادہ مثبت رویہ رکھتے ہیں۔ (G) ایسے نام والے لوگ با مقصد زندگی گزارنے پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے تاریخ اور مذہب سے لگاؤ، کتابیں پڑھنا اور سفر کرنا انہیں بہت پسند ہے جب کہ ایسے لوگ ایک خاص سمت پر زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں اور لوگوں کی نصیحت اور مداخلت کو پسند نہیں کرتے۔ (H) اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگ قدرتی طور پر دولت بنانے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت تخلیقی صلاحیتیں رکھتے ہیں جب کہ یہ لوگ خود اعتماد اور لوگوں پر حکم چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ (I) ایسے لوگ اپنے ہر حق کے لیے ڈٹ جاتے ہیں جب کہ یہ انتہائی نفیس اور با وقار طرز زندگی پر یقین رکھتے ہیں اس کے علاوہ ایسے لوگ فیشن اور دیگر تخلیقی شعبوں میں شاندار کیرئیر کے مالک ہوتے ہیں۔ (J) یہ حرف بے رحم جذبوں کا عکاس ہے اور ایسے لوگ اپنی خواہش کے حصول کے لیے کسی کو خاطر میں نہیں لاتے جب کہ ایسے لوگ ایسے جیون ساتھی کے متلاشی ہوتے ہیں جو ان کے برابر یا برتر صلاحیتوں کا مالک ہوں. (K) ایسے لوگ شرمیلے اور رازوں کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی جذباتی ہوتے ہیں جب کہ یہ لوگ زندگی کو با مقصد بنانا چاہتے ہیں اس کے علاوہ اس طرح کے لوگ اپنی ذات پر یقین اور معاملات کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کے عادی ہوتے ہیں اوراپنے پیاروں کے ساتھ انتہائی جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔ (L) اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگ توانائی سے بھر پور اور کرشماتی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں تاہم یہ لوگ اکثر اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں اور کسی ایک سے محبت گہری محبت نہیں کرتے لیکن تابناک مستقبل کے مالک ہوتے ہیں۔ (M) اگر آپ کا نام اس حرف سے شروع ہوتا ہے تو آپ ذہین، جرات مند اور سخت محنت کے عادی ہیں تاہم ایک اچھا وفادار دوست آپ کی زندگی میں نہیں آسکتا لیکن آپ ایک اچھے ساتھی اور ناصح ثابت ہوتے ہیں۔ (N) اس طرح کے لوگوں میں لکھنے اور آرٹ کی بہترین صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جب کہ یہ مطالعہ کرنے والے ہوتے ہیں اور بے قرار بھی رہتے ہیں اس لیے بیشتر لوگ ایسے لوگوں سے دور رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ پرفیکٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور اپنے جیون ساتھی پرکڑی تنقید کرتے ہیں۔ (O) ایسے لوگ تعلیم اور ذہانت کو ہر چیز پر ترجیح دیتے ہیں اس لیے یہ ایک اچھے استاد اور لکھاری ہوتے ہیں جب کہ یہ لوگ حسن اخلاق کے مالک اور حق کے لیے ڈٹ جانے والے ہوتے ہیں اس لیے یہی خوبیاں وپ اپنے ساتھی میں بھی تلاش کرتے ہیں۔ (P) یہ لوگ روشن سوچ اورتخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ دیگر صلاحیتوں کے بھی مالک ہوتے ہیں جب کہ یہ لوگ باتونی ہونے کی وجہ سے مزاحیہ حس بھی رکھتے ہیں اور ہمیشہ ایک اچھے چہرے والے ساتھی کے متلاشی رہتے ہیں۔ (Q) ایسے لوگ اچھے مصنف اور خطیب ہوتے ہیں جب کہ کچھ ڈرامہ نویس، جادوگر اور اداکار ہوتے ہیں اس کےعلاوہ یہ لوگ منفرد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور رسم زمانہ کو نقل نہیں کرتے بلکہ اپنے منفرد انداز اختیار کرتے ہیں۔ (R) ایسے لوگ وفادار، ہمدرد اور محبت کرنے والے انسان ہوتے ہیں ہیں اور اچھی بات یہ ہےکہ وہ چیلنجز کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے جب کہ پرامن زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ ذہین ساتھی کو بھی اپناتے ہیں۔ (S) یہ حرف جنسی کشش اور کرشماتی صلاحیتوں کی علامت ہے اسی لیے یہ لوگ گلیمر اور لوگوں کے لیے پرکشش بننے کوپسند کرتے ہیں جب کہ یہ مشکل کام اور آئیڈیاز شروع کرتے ہیں جن کی کامیابی کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے تاہم ایسے لوگ مخلص اور خوابوں کی دنیا میں رہنے والے لوگوں میں سے ہیں لیکن کبھی کسی کی محبت میں گرفتار نہیں ہوتے۔ (T) ایسے لوگ خود کو اتنا مصروف رکھتے ہیں کہ معاشرتی تعلقات قائم نہیں رکھ سکتے اسی لیے یہ لوگ اپنے مستقبل پر توجہ رکھتے ہیں اور اگر کوئی کام توقع کے مطابق نہ ہوتو اپ سیٹ ہوجاتے ہیں تاہم زندگی میں ترقی کی جانب گامزن رہتے ہیں۔ (U) یہ لوگ بہترین انفرادی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عظیم آرٹسٹ اور مصنف ہوتے ہیں تاہم ایسے لوگ غیر معمولی طور پر بے ترتیبی اور اپنی بوکھلاہٹ کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں اسی لیے دوسروں کے ساتھ ان کا گزارا کافی مشکل ہوتا ہے۔ (V) ایسے لوگ محنتی اور عملی باتوں پر یقین رکھتے ہیں جب کہ یہ وفادار، محبت کرنے والے اور انتہائی نرم دل کے مالک ہوتے ہیں جب کہ ایسے لوگ زندگی میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے بہت کچھ حاصل کرلیتے ہیں تاہم جس سے محبت کرتے ہیں اس پر حاوی رہنا چاہتے ہیں۔ (W) اگر آپ کا نام اس حرف سے شروع ہوتا ہے تو آپ کرشماتی شخصیت کے حامل، فیشن ایبل، ہمدرد اور انتہائی محبت کرنے والے ہیں جب کہ آپ لوگوں کے راز کو سینے سے لگا کر رکھتے ہیں اس لیے انتہائی قابل اعتماد ہیں۔ (X) ایسے لوگ پرسکون، قیادت کرنے والے اور کسی ایک مقصد پر رکنے والے نہیں ہوتے بلکہ زندگی میں آسائش اور خوشی کے متلاشی رہتے ہیں جب کہ مخالف جنس سے فلرٹ کرنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ (Y) یہ حرف آزادی اور خود پر اعتماد کی علامت ہے ایسے لوگ کاروبار میں خطرات سے نہیں گھبراتے اور ترقی پسند ہوتے ہیں اسی لیے دوسروں ان کی شخصیت سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ (Z) ایسے لوگ عام لوگوں میں رہنا پسند نہیں کرتے اور اگر لوگوں کے درمیان آجائیں تو فوری انہیں تحفظ درکار ہوتا ہے تاہم ایسے لوگ بہترین مشیر ہوتے ہیں کیونکہ یہ دوسرے لوگوں کی شخصیت کو اچھی طرح جان لیتے ہیں۔