اسلام آباد ; ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں پانچ روز گزر گئے ہیں لیکن دونوں ابھی تک خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں سکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق دونوں باپ بیٹی
جیل میں حبس اور گرمی سے شدید پریشان ہیں۔جیل ذرائع کا کہناہے کہ میاں نواز شریفشدید حبس کے باعث متعدد مرتبہ گھبراہٹ کا اظہار کرچکے ہیں، اس کے علاوہ دونوں نواز شریف اور مریم نواز جیل میں مچھروں کی موجودگی کے بارے میں بھی آگاہ کرچکے ہیں۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں ہر روز شام کے اوقات میں مچھر مار اسپرے کیاجاتا ہے تاہم برسات کے موسم کے باعث جیل میں مچھر زیادہ ہیں۔یاد رہے آج نواز شریف اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو جیل میں لوہے کی چارپائیاں دی گئی ہیں۔جو سفیدسوتی نوارسے بُنی ہوئی ہیں جن کے اوپربچھانے کیلئے فوم کے گدے دئیے گئے ہیں یہ چارپائیاں بہترکلاس کے اسیروں کودی جاتی ہیں۔اس سے قبل نوازشریف اورکیپٹن (ر)صفدرزمین پرمیٹرس بچھا کر سوتے رہے۔ جبکہ مریم نوازکوپہلے ہی اسی قسم کی چارپائی دی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق مریم نوازنے چارپائی پر گدے کے بجائے تلائی منگوائی۔ جب کہ نواز شریف کے لیے 3 ڈاکٹروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل نواز شریف کو باتھ روم گندا ہونے کی بھی شکایت تھی۔جس پر ان کا کمرہ تبدیل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے نئے کمرے کا باتھ روم قدرے بہتر ہے۔
دو روز قبل گرمی اور حبس کے باعث نواز شریفکی طبیعت میں بے چینی پائی گئی۔ جس پر ان کا چیک اپ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بلڈ پریشر، شوگر اور نبض چیک کی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہا ئو س منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سہالہ ریسٹ ہا ئو س کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہا ئو س منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہا ئو س کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔حکام کے مطابق مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہا ئو س منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔دوسری جانب مریم نواز خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پا رہی ۔مریم نواز نے جیل مچھر ہونے کی بھی شکایت کی ہے۔تاہم اس بارے میں جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں ہر روز شام کے اوقات میں مچھر مار اسپرے کیاجاتا ہے تاہم برسات کے موسم کے باعث جیل میں مچھر زیادہ ہیں۔جب کہ مریم نواز جیل میں دی گئی چارپائی پر گدے کی بجائے تلائی بچھا کر سوتی ہیں۔