واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کے اگلے چیف آف اسٹاف ان کے داماد جیر ڈکشنر ہو سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیر ڈکشنر کو صدر ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ جیرڈ کشنر نے جاب تفصیلات کے حوالے سے ریپبلکن رہنما سے بھی ملاقات کی، وائٹ ہاؤس ترجمان سارہ سینڈرز نے خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کشنر کے چیف آف اسٹاف کیلئے نامزدگی کی اطلاعات سے آگاہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں جیرڈ کشنر صدر ٹرمپ کی جانب سے منتخب کردہ ہر کردار کیلئے بہترین ثابت ہونگے۔ امریکی صدرکے حالیہ چیف آف اسٹاف جان کیلے ہیں اور 8 دسمبر کو صدر ٹرمپ نے جان کیلے کی دسمبر کے آخر تک عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔