counter easy hit

اس نوجوان عرب شخصیت نے پاکستان میں کس اہم عہدے پر کام کرنا شروع کر دیا ؟ حیران کن خبر

What important position did this young Arab personality start working in Pakistan? Amazing news

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے نئے انچارج علی خالدالدوسری نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں ،علی خالدالدوسری کاچارج لینے کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں، علی خالدالدوسری نے کہاہے کہ سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی کی سربراہی میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیےبھرپور کردار ادا کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم مملکت سعودی عربیہ کے نئے سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے انچارج علی خالدالدوسری نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں،اُنہوں نے اپنے آفس کاچارج لیا تو میڈیا سیکشن کے عملے نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔ علی خالدالدوسری میڈیااوررابطہ کاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہیں چندروزقبل ہی سفارتخانے میں تعینات کیا گیا تھا ۔علی خالدالدوسری نے ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے وابستہ شخصیات ودیگرافراد سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی اپنی اعلی صلاحیتوں سے دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، پاک سعودی تعلقات انتہائی مضبوط و مستحکم ہیں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان دوبھائیوں کی طرح ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کومشترکہ مسائل کا سامنا ہے، ہم مل کران مسائل اورچیلنجزسے عہد ہ براں ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے شہزادے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ محمد بن زید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نے ان سے ٹیلی فون پہ رابطہ کیا ہے اور دونوں کے درمیان باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔اس سے قبل وزیر خارجہ مخدومشاہ محمود قریشی نے سری لنکن وزیر خارجہ تلک ماراپانا سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امانکی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان نے یکطرفہ ،غیرقانونی اقدامات، سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور وادی میں جبرآ آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website