اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سینیٹ کمیٹی پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں پر مقامی لیبر بھرتی کی پابندی کا بل حکومتی حتمی رائے سے مشروط کر دیا گیا ۔ اجلاس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ 60فیصد مقامی مزدوروں کو شامل کیا جائے ، ریکارڈ اکٹھا کیا جائے ۔ سسی پلیجو نے کہا کہ وقت آ گیا ہے اس حوالے سے قانون سازی کی جائے، حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ کینسر مریضوں کیلئے امدادی فنڈز بیت المال سے فراہم کئے جائینگے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کو بیشتر شکایات پولیس ، بجلی اور گیس کے حوالے سے آرہی ہیں ۔کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر سسی پلیجو کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں سینیٹر شیری رحمٰن کے فارن پرائیویٹ انوسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن 2018 اور بورڈ آف انوسٹمنٹ ترمیمی بل 2018، ڈاکٹر سکندر ماندرو کے بلڈ کینسر کے مریضوں کو فنڈز کی عدم فراہمی، پرائم منسٹر پبلک امور شکایات سیل میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے کم شکایات کی وصولی کے علاوہ ملک ہارون رمضان کی ضلع اٹک کے دیہات میں سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 38