فیصل آباد ; غیرت کے نام پر مبینہ طور پر بھائی نے بہن کو اور ماموں نے بھانجی کو قتل کر کے گرفتاری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ کے علاقہ چک نمبر381گ۔ب کی اضافی آبادی کی شادی شدہ فرزانہ اور اللہ معافی کا مبینہ طور پر چال چلن ٹھیک نہ تھا اور کئی مرتبہ گھر سے بھاگ گئی تھی۔
گزشتہ رات بھی پروگرام بنا کر گھر سے بھاگ رہی تھیں کہ فرزانہ کو اس کے بھائی ظہیر عباس نے گولیاں مار دیں جبکہ اللہ معافی کو اس کے ماموں مہنگا نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور دونوں نے خود تھانہ جا کر واقعہ بتا کر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر پہنچا دیں۔مختلف واقعات میں ایک بچے 3 لڑکیوں سمیت شادی شدہ خاتون کو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ایک ملزم گرفتار مقدمات درج لاہور شرقپور روڈ کی آبادی فیض پور کے رہائشی محنت کش محمد نور کی بیٹی (س) گھر میں اکیلی کی پڑوسی عامر نے اس کی بیٹی کو زبردستی پکڑ کر اپنے گھر میں لیجاکر زیادتی کر ڈالی اور فرار ہو گیا مقدمہ درج ، شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں محمد پورہ میں اوباش نوجوان بلال نے 8 سالہ کمسن بچے علی حیدر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا علی حیدر گلی میں کھیل رہا تھا کہ،
23سالہ ملزم بلال اسے بہانے سے اپنے ڈیرہ پر لے گیا اور زبردستی زیادتی کر ڈالی بچے کی چیخ و پکار سن کر اہل لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 98/12-L میں اوباش محمد شہباز نے 13 سالہ بیٹی حمیرا بی بی کو زبردستی دستکاری سکول میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمہ درج ۔ رینالہ خورد میں گزشتہ شب 8بجے نواحی گاؤں کوڑیاں والی میں فاطمہ بی بی کی 16سالہ بیٹی رفیعہ پروین رفع حاجت کیلئے قریبی کھیت میں گئی تو گاؤں کے تین اوباش صابر، ندیم اور صدی نے مل کر اسلحہ کے زور پر سے باری باری زیادتی کر ڈالی۔ مقدمہ درج چنیوٹ میں علاقہ برج بابل کے رہائشی اللہ دتہ کھوکھر کی بہو (ش) گزشتہ روز علی الصبح کھیتوں میں حاجت کیلئے گئی تو امتیاز نامی نوجوان نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔