counter easy hit

نوازشریف کو ائیر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جائے گا ، مگر ایک ائیر ایمبولینس کی یہ خصوصیات آپ کو حیران کر ڈالیں گی

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی بیرون ملک منتقلل کرنے کے لیے ایئر ایمبولنس حاصل کی جا رہی ہے، عوام کے ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ ایئرایمبولینس کیا ہوتی ہے؟ اور اس میں کیا سہولیات ہوتی ہیں؟

My Boss Daughter in Urdu

روزنامہ جنگ کے مطابق ایئرایمبولینس اس طیارے یا ہیلی کاپٹر کو کہا جاتا ہے جو شدید بیمار اور زخمی افراد کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور ایسے مریضوں کو درکار تمام طبی سہولتوں سے آراستہ ہوتا ہے۔بین الاقوامی معیار کی ایئرایمبولینس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے ساتھ سی سی یو اور آئی سی یو یونٹ تک کے تمام آلات، سہولتیں اور دوائیں موجود ہوتی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عابد راؤ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک جہاز ہی ہوتا ہے جس میں ضرورت کے مطابق تمام میڈیکل کے آلات نصب کردیے جاتے ہیں، جس جہاز میں یہ سہولیات نہ ہوں اور وہ مریض لے کر جائے تو وہ کیریئر تو کہلایا جا سکتا ہے لیکن اسے ایمبولینس نہیں کہا جا سکتا۔ بین الاقوامی معیار کی ایئر ایمبولینس میں موجود عملے کی تربیت اور سہولتیں ایسی ہوتی ہیں کہ سفر کے دوران مریض کی طبیعت بگڑ نے پر آپریشن بھی شروع کردیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایئر ایمبولینس کے ایک سفر کا خرچ چالیس لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہوتا ہے، جبکہ بین الاقوامی سفر کا کم از کم خرچ ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہوتا ہے۔طویل سفر کرنے والی ایئر ایمبولینس میں مریض کے علاوہ بھی چھ سے باہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس 3 ایئر ایمبولینس موجود ہیں جن میں 2 طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس موجود ایئر ایمبولینس میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات نہیں ہیں، اس لیے وہ صرف کیریئر ہی ہیں۔

what ,is, air, ambulance, a, column, by, Tariq Butt

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website