اسلام آباد(ویب ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان انتہائی سادہ شخص ہیں اور اکثراوقات خود خاتون اول سے ملنے والوں کا مقصد بھی عمران خان سے ملاقات ہوتی ہے ۔ وہ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دے رہی تھیں۔ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ ’’مجھ سے ملنے والوں کا مقصد عمران خان سے ملاقات ہوتی ہے ،
وہ انتہائی سادہ شخص ہیں، بغیراستری کے بھی کپڑے پہن لیتے ہیں، ان کے پاس دو تین سوٹ ہیں، کوئی لیڈر ایسا ہے جس کے پاس دو سے تین سوٹ ہیں، پاکستان میں کوئی ایسا لیڈر ہے جس کے دو تین سوٹ ہوں‘‘۔ان کاکہناتھاکہ سیاستدان اور لیڈر میں فرق ہوتاہے ۔عمران خان میں کسی قسم کا لالچ نہیں، پاکستان کو خوش قسمتی سے ایسا لیڈر ملا، اس (عمران خان )کے پاس کوئی نخرہ نہیں۔ خاتون اول کاکہناتھاکہ پاکستان میں دین کی کوئی بات نہیں کرتا، عمران خان بنیادی طورپر نیک روح ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان ملک اور غریب عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، انہیں کچھ لالچ نہیں، گھر آکر اکثرشکرانے کے نوافل پڑتے ہیں، ہرکام شروع کرنے سے پہلے درودشریف پڑھتے ہیں،میں نے ہی انہیں درود شریف پڑھنے کا مشورہ دیا، ملک کے لیے دعا کرتے ہیں،حالات جتنے بھی برے ہوں عمران خان ہی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ،اللہ نے ہرانسان کی ہدایت کا وقت مقرر کیاہے ۔ عمران خان اللہ سے ہمت مانگتے ہیں، عوام کے لیے دعا کرتے ، درودشریف پڑھ کر سوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی ہمت بڑھائے ۔ عبادت انسان کی اپنی ذات کے لیے ہوتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ سیاستدان اور لیڈر میں فرق ہوتاہے ۔عمران میں کسی قسم کا لالچ نہیں، پاکستان کو خوش قسمتی سے ایسا لیڈر ملا،اس کے پاس کوئی نخرہ نہیں۔ پاکستان میں دین کی کوئی بات نہیں کرتا، عمران خان بنیادی طورپر نیک روح ہے ۔