تھے۔ملاقات کیلئے آنے والے رہنماؤں نے مریم نواز کو ان کے خاوند کی انجیو پلاسٹی اور اسٹنٹ ڈالنے سے متعلق آگاہ کیاجس کے بعد مریم نواز، کیپٹن (ر) محمد صفدر کی صحت کے حوالے سے پریشان نظر آئیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مطابق مریم نواز کو جیل حکام نے ان کے خاوند کی انجیو پلاسٹی سے لاعلم رکھا جبکہ مریم نواز متعدد مرتبہ کیپٹن (ر) صفدر کی صحت کا دریافت کرتی رہی تھی۔علاوہ ازیں اڈیالہ جیل کے باہر مائزہ حمید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں کسی قسم کے کوئی اختلافات موجود نہیں۔واضح رہے ملاقات کیلئے آنے والے رہنماؤں نے مریم نواز کو ان کے خاوند کی انجیو پلاسٹی اور اسٹنٹ ڈالنے سے متعلق آگاہ کیا , میرا خیال ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں کسی قسم کے کوئی اختلافات موجود نہیں اورانہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف والدہ کی فرمائش پر عید پر نواز شریف سے ملنے اڈیالہ جیل آئے تھے ،نواز شریف اور شہباز شریف ایسے بھائی ہیں جنہوں نے کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔انہوں نے قومی اسمبلی میں پارٹی کی پوزیشن کے حوالے سے کہا کہ ہم لوگ احتجاج کر رہے ہیں اور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔