اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی، ایجنڈے میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ای سی ایل میں شامل کئے گئے 172 ناموں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔کابینہ اجلاس میں پاکستان اور چین کےاسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی، ایجنڈے میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ای سی ایل میں شامل کئے گئے 172 ناموں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔کابینہ اجلاس میں پاکستان اور چین مابین سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے، پاک جاپان دفاعی معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں یونین کونسل چیئرمینوں کی رجسٹریشن اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے رابطہ کونسل کے قیام، نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی، دبئی ایکسپو کے لئے 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ، قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو تشکیل، غیر معیاری سٹنٹس کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ بی آر ٹی کے لئے فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے 130 ملین یورو کے قرض کی منظوری دی جائے گی۔کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا معاملہ، وزارت سیفران کی جانب سے متاثرین قبائلی علاقہ جات کی بحالی کے لئے فنڈز کی منظوری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، انٹیلی جنس بیورو کو سی ڈی اے کی جانب سے 32 کینال پلاٹ کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں پہلی قسط کی فراہمی، وزارت اوورسیز اور آذربائیجان کے مابین افرادی ترقی کے حوالے سے معاہدے، زراعت کے شعبہ میں ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔
مابین سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے، پاک جاپان دفاعی معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں یونین کونسل چیئرمینوں کی رجسٹریشن اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے رابطہ کونسل کے قیام، نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی، دبئی ایکسپو کے لئے 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ، قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو تشکیل، غیر معیاری سٹنٹس کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ بی آر ٹی کے لئے فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے 130 ملین یورو کے قرض کی منظوری دی جائے گی۔کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا معاملہ، وزارت سیفران کی جانب سے متاثرین قبائلی علاقہ جات کی بحالی کے لئے فنڈز کی منظوری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، انٹیلی جنس بیورو کو سی ڈی اے کی جانب سے 32 کینال پلاٹ کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں پہلی قسط کی فراہمی، وزارت اوورسیز اور آذربائیجان کے مابین افرادی ترقی کے حوالے سے معاہدے، زراعت کے شعبہ میں ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔