لاہو ر(ویب ڈٰیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ نوازشریف سمیت ایک سو انتالیس ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ نیب تحویل میں موجود شہباز شریف کی پیشی متوقع ہے۔سپریم کورٹ نے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نئی جے آئی ٹی بنانے کی
درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش کیاجائےگا۔ذرائع کےمطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شہبازشریف کی پیشی کا نوٹس نیب لاہورکوموصول ہوگیا ہے۔نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی بیٹی بسمہ نے دائر کی تھی ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ سابقہ دور میں تمام ملزمان بااثر تھے اس لیے آزادانہ تفتیش نہیں ہوسکی ۔ سپریم کورٹ نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم جاری کرے ۔درخواست میں نوازشریف ، شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق سمیت ایک سو انتالیس افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے دائر العزیزیہ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرانے احتساب عدالت پہنچ گئے۔احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کیس کی سماعت کریں گے۔ نوازشریف کو 151 سوالات دیئے گئے تھے جن میں سے بقیہ 31 سوالوں کا جواب آج ریکارڈ کیا جائے گا۔نوازشریف نے قبل ازیں 342 کے تحت بیان قلمبند کرواتے ہوئے قطری شہزادے کے خطوط سے لاتعلقی ظاہر کی تھی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ العزیزیہ کی ملکیت کا کبھی دعوی نہیں کیا، مذکورہ مل میرے والد نے قائم کی اور کاروبار حسین نواز چلاتے تھے۔