اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ سے سوال کیا ہے کہ بتائیں ان کا افغانستان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس چیف سے کیا تعلق ہے؟انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ سے سوال کرتا ہوں، طاہر داوڑ کی لاش ط این ڈی ایس چیف نے کیوں کہا کہ محسن داوڑ کو دوں گا؟محسن داوڑ کو این ڈی ایس کیسے سپورٹ کرتی ہے، اس کا جواب دیں؟ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ویڈیوز موجود ہیں کہ کل کیسے فوج کی چوکی پر حملہ کیا گیا، اس ایوان کے رکن نے لوگوں کو اشتعال دلایا۔مراد سعید نے کہا کہ دو تین دن سے پرامن دھرنا جاری رہا، مطالبات ماننے کا وقت آیا تو ایم این اے نے فون کر کے چوکی پر حملے کرنے کو کہا۔ مراد سعید نے کہا کہ کل ایک پارٹی چیئرمین کا بیان آیا، ایک محترمہ کا بھی بیان آیا، وزیرستان میں آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی؟ نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد پی ٹی ایم بنی، راو انوار کس کا بہادر بچہ ہے؟ بلاول بھٹو بتائے ان کا بہادر بچہ راو انوار کہاں ہے؟ان کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ ماضی میں ڈرون حملوں کی حمایت کرتا رہا ہے، محسن داوڑ نے اچکزئی کو ملا کر سرحد پر باڑ لگانے کی بھی مخالفت کی تھی، آج اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، محمود اچکزئی نے 25 ہزار افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز بنوائے۔