لاہور (ویب ڈیسک) جسم پر تل ہونا خوبصورتی کی نشانی ہےاور یہ تل آپ کے چہرے، ہاتھوں، گردن اور بازؤں پر ہوں تو آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔تل عموماً کالے، کتھئی ، ہلکے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں، کچھ لوگوں کی جلد پر لال رنگ کے تل بھی پائے جاتے ہیں،
رابی پیرزادہ کی ایک اورویڈیو وائرل، دیکھنے والے حیران رہ گئے
روزنامہ جنگ کی ایک اسپیشل رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔ تلوں کی افزائش اس وقت ہوتی ہے جب جسم کے کسی حصے میں جلد کی رنگ کے بجائے کسی اور رنگ کے خلیے جلد پر بن جاتے ہیں ۔چین کی قدیم تہذ یب کے مطابق انسانی جسم پر تلوں کا بننا کوئی عام بات نہیں بلکہ ان کے بننے کی کچھ خاص وجوہات ہوتی ہیں جن میں انسان کو مختلف شناخت ملنے کے ساتھ اس کے مستقبل بھی جڑا ہوتا ہے ، جسم کے کس حصے پر تل ہے اس کا تعلق برہ راست آپ کی قسمت سے جڑا ہوتا ہے ۔ہندو تہذیب کے مطابق بچے کے جسم پر تل بننا یا کسی بالغ انسان میں کسی نئے تل کی افزائش ہونا اس کے آنے والے کل اور اچھی بری قسمت کا پتہ دیتا ہے۔ماتھے پر تل کی موجودگی کا کیا مطلب ہے ؟جن افراد کے ماتھے کے دائیں جانب تل ہوتا ہے ان کی قسمت میں بہت پیسہ ہوتا ہے اور جیسے جیسے یہ افراد بڑے ہوتے ہیں مزید پیسہ کماتے ہیں کیوں کے ان میں دوسروں کی بنسبت پیسہ کمانے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور یہ بیرون ملک سفر بھی زیادہ کرتے ہیں۔جن افراد کے ماتھے کےبائیں جانب تل ہوتا ہے یہ افراد دوسروں کی مدد کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے، دولت اپنے پاس جمع رکھتے ہیں اور کنجوس ہوتے ہیں۔بھنووں میں تل: جن افراد کی بھنووں کے درمیان تل ہوتا ہے یہ غیر معمولی امیر اور صحت کے معاملے میں خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں، اگر تل دونوں بھنووں میں سے کسی ایک پر ہوتو یہ خوشگوار ازدواجی زندگی کی نشانی ہے ۔
آنکھ کے اوپر تل ہونا:جن افراد کی سیدھی آنکھ کے اوپرتل ہو تو وہ قدرتی طور پر امیر اور عام افرد سے زیادہ شہرت پاتے ہیں، جن افراد کے آنکھ کے نیچے تل ہوتا ہے وہ شاہ خرچ ہوتے ہیں اور اپنا پیسہ بچا کر رکھنے کے بجائے ضائع کر تے رہتے ہیں۔چھاتی پر تل ہونا:وہ افراد جن کی چھاتی پر تل پائے جاتے ہیں یہ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں، چھاتی پر تل ہونے کا مطلب یہ افراد بڑے بڑے خواب دیکھتے ہیں اور انہیں پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں، اگر یہ افراد اپنی زندگی کو منصوبہ بندی کے ساتھ چلائیں تو بہت کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔کان پر تل ہونا: جن افراد کے کان کے اندر یا باہر کی جانب تل ہو یہ افراد اپنا پیسہ دوسروں پر بڑے دل سے خرچ کرتے ہیں اور پیسہ بچاتے نہیں، ان افراد کو اپنے معاشی معاملات کو دیکھتے ہوئے پیسہ خرچ کرنے کی بجائے دیکھ بھال سے کام لینا چاہیے۔ہونٹوں کے کنارے پر تل ہونا: ہونٹوں کے کنارے پر تل ہونا اچھا سمجھا جاتا ہے ، یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد بڑے سمجھ دار اور کھلاڑی ہوتے ہیں، ان کا ذہن سازشوں کی جانب مائل رہتا ہے ۔کندھے پر تل ہوناان افراد کے دائیں کندھے پر تل ہوتا ہے، ایسے افراد پیسہ بڑا سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیں، یہ افراد اپنے ذرائع بھی بڑی عقلمندی سے استعمال کرتے ہیں، جن کے سیدھے کندھے پر تل ہو انہیں بہت کامیاب مانا جاتا ہے۔سیدے ہاتھ کی ہتھیلی پر تل :جن افراد کے سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی پر تل پائے جاتے ہیں ایسے افراد کامیاب ہوتے ہیں جبکہ پیسہ ان پر مہربان رہتا ہے ۔ہونٹ کے اوپر یا نیچے تل:جن افرد کے ہونٹوں کے آس پاس یعنی اوپر یا نیچےتل ہو تو یہ افراد بغیر محنت کے ہی امیر ہوتے ہیں، ان کے پیچھے پیسہ خود چل کر آتا ہے ۔
صندل خٹک کیخلاف تحقیقات کس شخصیت کی درخواست پر ہو رہی ہیں؟ اہم انکشاف