لاہور؛ ذی الحج کا چاند 12 اگست کی شام کو نظر آنے کی پیشگوئی، تفصیلات کے مطابق ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ، ماہر فلکیات، قمر شناس و علم الاعداد پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش کوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 12 اگست بروز
اتوار کی شام کو نظر آئے گا، ایکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر اور عید الاضحیٰ 22 اگست پروز بدھ مطابق 10 ذی الحج کو ہو گی جبہ اس بار پاکستان اور سعودی عرم میں بدھ کو ایک یہ روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں اس بار ایک ہی روز عید الاضحی ہونے کا امکان، ممکنہ طور پر 22اگست کی تاریخ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں اس بار ایک ہی روز عید الاضحی ہونے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر عیدالاضحی 22اگست کو ہو گی۔ ماہر ین فلکیات کےمطا بق ذی الحج کاچاند 12 اگست کی شام نظر آئے گا جس کے باعث یکم ذی الحج 13 اگست اورعید الاضحی 22 اگست 10 ذ ی الحج کو ہوگی ۔ جبکہ فرزندان اسلام 21اگست کو فریضہ حج کی سعادت حاصلکریں گے۔ خیال رہے کہ رواں سال سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا گیا تھا تاہم عیدالفطر ایک دن نہ منائی جاسکی تھی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سوموار کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں،
ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانولہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ منگل کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، ژوب، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران گوجرانولہ، لاہور، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔دوسری طرف راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ڈی آئی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ115، بوکرہ95، سیدپور58، نیوائیرپورٹ، زیروپوائینٹ50)، راولپنڈی (شمس آباد78، چکلالہ42)، مری40، اوکاڑہ21، لاہور (پنجاب یونیورسٹی18، سٹی03)، بھکر01، خیبرپختونخوا: پشاور (ائیرپورٹ82، سٹی56)، چراٹ53، رسالپور51، دیر (بالائی47، زیرین22)، مالم جبہ42، سیدوشریف26، ڈی آئی خان15، پاراچنار14، پٹن07، کاکول05، کالام02، دروش01، کشمیر:مظفرآباد63، گڑھی دوپٹہ20، راولاکوٹ14،بلوچستان:بارکھان07، ژوب04ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔