شی جیا زوانگ ( آئی این پی)ماہرین آثار قدیمہ نے شمالی چین کے صوبہ ہیبی میں دو ہزار سالہ قدیم ایک مقبرہ دریافت کیا ہے ،یہ مقبرہ مان چنگ ضلع کے باؤ ڈنگ شہر میں واقع ہے ، یہاں کھدائی کا کام یکم نومبر سے شروع کیا گیا تھا ، کھدائی کے دوران مقبرے کے آثار ظاہر ہوئے ، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مقبرہ دو ہرزار سال قبل مغربی ہن دورحکومت میں تعمیر کیا گیا تھا ، مقبرے کی اونچائی 6.6میٹر اور چوڑائی 6 میٹر ہے ، یہ 1968ء میں دریافت ہونیوالے شہزادہ لیو شینگ کے کسی ماتحت کا مقبرہ معلومات ہوتا ہے جس میں سونے کی تاروں سے بنا ہوا مشہور کفن اور قیمتی پتھر بھی پائے گئے ہیں ، اس میں 49رنگدار برتن بھی پائے گئے ہیں جبکہ مقبر ے سے قیمتی پتھروں اور کانسی سے بنے ہوئے برتن بھی دریافت ہوئے.ہن دور حکومت کی تاریخ سے متعلق قیمتی مواد بھی حاصل ہوا ہے ، مقبرے میں تین سورا خ بھی پائے گئے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مقبرے سے قیمتی اشیاء چرانے کے لئے چوروں نے بنائے ہیں ، ماہرین کا خیال ہے کہ اس مقبرے سے ماضی میں کئی اشیاء چرا لی گئیں ۔