کراچی (ویب ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ مالی اورباورچی کے اکاؤنٹ کھلوانے کے بانی جہانگیرترین ہے، عمران خان نے پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا ،عمران خان پرویزالٰہی سے معافی مانگیں۔ (ن) لیگی رہنما محمد زبیر عمر نے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، پی ٹی آئی ہر روز چور ڈاکو کی زبا ن استعمال کررہی ہے ، عبدالعلیم خان نے کروڑوں روپے کا غبن قبول کیا، تاریخ میں ایسا نہیں ہو اکہ سرکاری افسر میڈیا پر آکر بات کرے۔ افراط زر کم کرنے میں بھی حکومت ناکام ہوئی، حکومت پہلے اپنے اردگرد چوروں کا احتساب کرے ، اب عمران خان یا تو کارروائی کریں یا اپنے الفاظ پر معافی مانگیں۔ مدینے کی ریاست میں تو یہ نہیں تھاکہ اپنے اردگرد چور ڈاکو بٹھائیں اور دوسرے پر انگلی اٹھائیں۔