counter easy hit

ملیحہ لودھی کوکونسے اہم راز بھارتی لابی کو لیک کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا؟ دفتر خارجہ نے واضح کر دیا

What is the main secret of Meliha Lodhi removed from leaking to the Indian lobby? The Foreign Office made it clear

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ملیحہ لودھی کے حوالے سے گزشتہ تین روز سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور اقوام متحدہ کا حافظ سعید کے بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے خط بھارتی لابی کو لیک کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں عمران خان نے پاکستان واپس آتے ہی عہدے سے ہٹادیا۔ایسے دعوے سامنے آنے کے بعد ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ملیحہ لودھی کو کسی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے، وزیر خارجہ بھی بتا چکے ہیں ملیحہ لودھی کی مدت مکمل ہوچکی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اپنی تعیناتی کے دوران پاکستان کی مکمل ایمانداری کے ساتھ خدمت کی اور انتہائی شاندار طریقے سے اپنی مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی کا دورہ کامیاب بنایا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ کی مستقل مندوب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اہم سفارتی عہدوں پر نئی تقرریوں کی منظوری دے دی جبکہ منیر اکرم کو نیویارک میں اقوام متحدہ کا مستقل مندوب مقرر کر دیا گیا۔وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں پاکستان کا سفیر اور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا۔ وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل برائے اقوام متحدہ خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا۔قونصلر جنرل ٹورنٹو عمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ میں ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو 6 فروری 2015 کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب بنا کر بھیجا تھا۔اقوام متحدہ میں مقرر کیے گئے مستقل مندوب منیر اکرم اس سے قبل بھی اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں وہ اس عہدے پر سال 2002 سے 2008 تک تعینات رہے اور انہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے 2008 میں مستقل مندوب کے عہدے سے ہٹایا تھا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اقوام متحدہ میں 4 سال بطور سفیر کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، دنیا کے اہم ترین فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اہمیت کا حامل رہاہے۔ملیحہ لودھی نے منیر اکرم کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ اقوام متحدہ کے بعد میں نے عہدہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی،وزیراعظم کے کامیاب دورہ اقوام متحدہ پر حمایت اور سراہنے کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website