counter easy hit

مودی حکومت جلد کیا کرنے والی ہے؟ پیشگوئی ہوتے ہی اُمت مسلمہ غصے سے آگ بگولہ

What is the Modi government going to do soon? Immediately after prophesying, the Muslim Ummah burst into flames

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نےخدشہ ظاہر کیا ہےکہ مودی جلد بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا اعلان کرسکتا ہے،پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے بھارت پلواما کیطرح کچھ اور واقعات کرا سکتا ہے،باخبر ہونے کے باوجود کشمیر میں جوہوا برا ہوا،ہمیں جو کچھ کرنا چاہئے تھا افسوس وہ ہم نہیں کرسکے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورکشمیر امور اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہمودی کا الیکشن کمپین میں وعدہ تھا کہ وہ کشمیر کا حیثیت بدلے گا،ویلیج ڈیفنس پروگرام کے تحت مسلم آبادی کو ختم کرنا تھا،مودی کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،ان سب کے باوجود پاکستان کیوں قبل ازوقت کوئی اقدام نہیں اٹھا سکا؟۔انھوں نے کہا کہ ملک اب جب بھارت کشمیر کی حیثیت بدل چکا ہے پھر بھی ہم وہ کچھ نہ کرسکے جو کرنا چاہئے تھا،ہم سیکورٹی کونسل کی اجلاس کو بہت بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں،سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو کیا ملا جس پر ہم خوشیاں منا رہے ہیں؟کیا سیکیورٹی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کیا ہے کہ خوش ہو؟۔ سینیٹر رحمان نے کہا کہ ملک سیکورٹی کونسل کا اجلاس چائنہ کے مرہون منت ہے جس کے ہم مشکور ہیں، بھارت نے ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کیخلاف مہم شروع کی،میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ مودی جلدی بابری مسجد کی جگہ مندر بنائے گا،پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے بھارت پلواما کیطرح کچھ اور واقعات کرا سکتا ہے،حکومت فوری طور پر مودی کے جرائم کیخلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائے،مودی معصوم مسلمانوں کے قاتل ہیں جسکا نام پہلے دنیا کی پہلے دس دہشت گردوں میں تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر اور سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا تو وہ اپنی ٹرم کے دوران ہی ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کو کراچی نے مسترد کیا ہے، یہ ہے کون؟انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے خلاف انکوائری چل رہی ہے، میں تو یہاں ہوں مصطفیٰ کمال تو بھاگ کر چلے جائیں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے آج تک کیا کیا ہے؟ انہوں نے چائنہ کٹنگ ہی کی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں سعید غنی اچھا آدمی ہے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ کراچی کے وسائل استعمال ہونے چاہئیں میں پوری کوشش کر رہا ہوں لیکن بلدیہ کے پاس اتنے اختیارات نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس کچرا اٹھانے کی ذمہ داری نہیں ہے، جہاں مجھے اختیارات ہیں تو وہاں وسائل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ماتحت فائر بریگیڈ، پارکس، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور کے ایم سی کی اسپتالیں ہیں لیکن سڑکیں تب تک ٹھیک نہیں ہوں گی جب تک واٹر بورڈ اپنا نظام ٹھیک نہیں کرتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website