counter easy hit

تصویر میں نظر آنے والی یہ خاتون دراصل کون سی معروف ترین اداکارہ ہے

لاہور (ویب ڈیسک) ٹی وی اور فلم کی معروف پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہچاننا انتہائی مشکل ہے۔ثنا فخر نے ’ باڈی شیمنگ‘ کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے اپنی پرانی اور نئی تصویر شیئر کی ہے ۔ ثنا کی پرانی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا وزن کس حد تک بڑھا ہوا ہے اور انہیں پہلی نظر میں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے۔ خیال رہے کہ ثنا فخر اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دیتی ہیں اور گاہے اپنی ورک آﺅٹ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ثنا نے حالیہ پوسٹ میں باڈی شیمنگ کو موضوع بنایا اور لکھا کہ آخر یہ دہرا معیار کب ختم ہوگا اور ہم لوگوں کو اپنی نظر سے پرکھنا کب چھوڑیں گے؟ آخر لوگ باڈی شیمنگ کا نشانہ بننے والے کچھ مخصوص لوگوں کا تو دفاع کرتے ہیں لیکن باقی لوگوں کا دفاع کیوں نہیں کرتے؟ آخر ہم لوگوں کو ان کے ڈھنگ سے زندگی کیوں نہیں گزارنے دیتے؟ثنا فخر کے مطابق سب سے ضروری صحتمند رہنا ہے، زندگی میں ایسے کئی مواقع آتے ہیں جب لوگوں کا وزن بڑھ جاتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ زیادہ وزن والے لوگ زندگی کا لطف نہ اٹھاسکیں اور سمارٹ لوگ ہی اس نعمت سے لطف اندوز ہوسکتے ہوں۔ ’ ہمارا اصل مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم دوسرے لوگوں کو زندگی میں کچھ کر گزرنے کا حوصلہ دیں‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website