اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بالآخر میڈیا کے سامنے آ ہی گئے ، صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پہلے بھی بتایا تھا ابھی کسی اور کیفیت میں ہوں،میرابات کرنے کا دل نہیں کرتابولوں گا لیکن ابھی نہیں۔احتساب عدالت کے صحافی کے سوال ”میڈیا سے بات کریں گے
“کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میری شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے،سابق خادم اعلیٰ نے محنت اور جانفشانی سے کام کیا،شہبازشریف نے صبح دیکھی نہ شام،دن رات کام کیا، نوازشریف کا کہناتھا کہ شہبازشریف نے خود کو بیمار کر لیااور کینسر میں مبتلا ہو گئے،شہبازشریف نے محنت اور لگن سے قوم کی خدمت کی ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنی دیانتداری پرکسی کوانگلی نہیں اٹھانے دی،پاکستانی اورغیرملکی شہبازشریف کے کام کی تعریف کرتے ہیں،شہبازشریف نے بلاتفریق پنجاب کے عوام کی خدمت کی،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کچھ لوگوں نے شہبازشریف پرالزام لگایا،چینی حکومت کی وضاحت پرالزام لگانےوالوں کومنہ کی کھانی پڑی،نوازشریف نے کہا کہ جس کمپنی کوشہبازشریف نے ٹھیکہ نہیں دیااسے کے پی حکومت نے دیا،نیب تحقیقات کرے کہ کے پی حکومت نے ٹھیکہ کیوں دیا؟۔انہوں نے کہا کہ سلمان شریف کو نیب کا نوٹس اس سے بڑا مذاق کیا ہوگا،اگر یہ احتساب ہے تو اس احتساب پر افسوس ہے ،نوازشریف نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا جائیگا تو کوئی بھی بچ نہیں پائیگا،یہ پرویز مشرف کا قانون تھا ،نظام درست ہونے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین ناانصافی اور ظلم کی بنیاد رکھتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں نیب قانون میں اصلاحات ہونی چاہئے تھی ،مشرف کے نیب قوانین پر سوچ بچار کے بعد فیصلہ ہونا چاہئے تھا،مشرف کے سیاہ نیب قوانین ختم ہونے چاہئے تھے ،ہم نے حکومت میں رہ کر اچھی روایات ڈالیں،کوئی ایک مثال بتادیں ہم نے کسی سے انتقام لیا ہو۔