counter easy hit

۔ دنیا کی نظروں سے پڑے کیا نیا محاذ تیار کر لیا ؟ جان کر حکومت کو اپنی فکر پڑجائے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے ایکا کر لیا ،، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے زبردست پلان تیار کر لیا ہے ،، اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے،، جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی شامل ہے ،،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی دعوت پر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ان کے چیمبر میں ہوا ،، جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، نوید قمر نے شرکت کی،، اجلاس میں جے یو آئی (ف) کی نمائندگی مولانا اسعد الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر خان ہوتی نے شرکت کی، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا تنویر بھی موجود تھے،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران ملک کی معاشی صورتحال پر سخت تحفظاف کا اظہار کیا گیا اور شرکاء نے اتفاق کیا کہ حکومت کو فری ہنڈ دینے سے ملک خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے،، رپورٹ میں کہا گیا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے معاشی امور پر حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے فوجی عدالتوں پر بھی متفقہ پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا کہ اس معاملے پر حکومت سے باضابطہ رابطے کے بعد پالیسی واضح کی جائے گی،، قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے اور آج طے پایا کہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی ہوگی۔