counter easy hit

پاکستان ہمارے کی اصلیت کیا ہے ؟ وہ باتیں جو آپ کو کسی کتاب میں نہیں ملیں گی

پاکستان وہ ملک ہے جس کے وزیراعظم لیاقت علی خان کو امریکا دو افغانوں کے ذریعے گولی مار دیتا ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس کے دو ٹکڑے ہو جاتے ہیں، پاکستان وہ ملک ہے جو امریکہ روس جنگ میں فٹبال بن جاتا ہے. پاکستان وہ ملک ہے جو اپنے شہریوں کو چند ٹکوں کے عوض امریکہ کو بیچ دیتا ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس میں ریمنڈ ڈیوس اور کرنل جوزف جیسے لوگ قتل کر کے بھی صاف بچ نکلتے ہیں. لیکن پاکستان وہ ملک ہے کہ 1947 میں جس کی آدھی آبادی ملک کے آدھے حصے سے کٹ جاتی ہے، جس کے پاس صرف ایک ریڈیو سٹیشن ہوتا ہے، جس کی ساری انڈسٹری ہندوستان کے حصے میں چلی جاتی ہے، جس کے حصے کے لیے گاندھی جی کو بھوک ہڑتال کرنی پڑتی ہے، پاکستان وہ ملک ہے جو 1965 میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کی ناک رگڑ دیتا ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس کے 1971 میں دو ٹکڑے ہو جاتے ہیں پھر بھی پاکستان اپنے قدموں پر واپس کھڑا ہو جاتا ہے،پاکستان وہ ملک ہے جس میں پے در پے مارشل لاء لگتے ہیں لیکن کوئی بھی ڈکٹیٹر زیادہ عرصہ ٹِک نہیں پاتا، پاکستان وہ ملک ہے جو اکیلا روس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتا ہے، پاکستان وہ ملک ہے جو ساری دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی پروگرام جاری نہیں رکھتا بلکہ ایٹم بم بنا کر تجربہ بھی کر ڈالتا ہے جبکہ ایران، ترکی، ملائشیا، بنگلہ دیش سمیت تمام عرب ممالک صرف خواب ہی دیکھتے رہ جاتے ہیں. پاکستان وہ ملک ہے جو افغانستان اور ایران جیسے کینہ پرور کے درمیان پورے قد سے کھڑا ہو جاتا ہے. پاکستان وہ ملک ہے جو امریکہ سے اربوں ڈالر بھی لے لیتا ہے اور امریکہ کو افغانستان میں رسوا بھی کرتا ہے. پاکستان وہ ملک ہے جو الخالد ٹینک اور جے ایف تھنڈر طیارے بنا لیتا ہے. پاکستان وہ ملک ہے جو سب سے غریب ہونے کے باوجود سب سے زیادہ خیرات زکوٰۃ اور عطیات دیتا ہے. جہاں رمضان میں ہر سڑک پر دسترخوان لگ جاتا ہے.پاکستان صرف زمین کا ٹکڑا نہیں، بلکہ بیس کروڑ لوگوں سے مل کر بنا ایک گلدستہ ہے. ان بیس کروڑ پاکستانیوں کی سب سے بڑی خوبی کیا ہے؟ پاکستانی بڑی سے بڑی پریشانی کو بھی ہنسی میں اڑانے کا فن جانتے ہیں، ستائیس فروری 2019 کو انڈیا نے بارڈر پر نو میزائل نصب کر دئیے دوسری جانب پاکستانی انڈیا کو جگتیں لگاتے رہے. مہنگائی کا طوفان معیشت کو بہا رہا ہے پھر بھی پاکستانی لطیفے سناتے رہتے ہیں. ہر مہینے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ہر مہینے پاکستانی نئی جگتیں ایجاد کرتے ہیں.نائی کی دکان ہو یا کھیل کا میدان، دوستوں کی محفل ہو خاندان کی گیدرنگ، پاکستانی ہر وقت ہنستے مسکراتے رہتے ہیں. آپ سڑکوں پر نکل کر دیکھیں آپ کو قہقہے گونجتے سنائی دیں گے، ہوٹلوں اور چائے کے ڈھابوں پر غریب ترین لوگ بھی خوش گپیوں میں مصروف نظر آئیں گے. ہر حال میں خوش رہنا، اللہ پر ایمان اور توکل ہم پاکستانیوں کا ہی خاصہ ہے، اللہ پاک سے دعا ہے کہ میرے سوہنے پاکستان پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے اور مشکل کے اس وقت سے جلد از جلد نکلنے کی سبیل کرے.آمین ثم آمین یا رب العالمین

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website