قومی اسمبلی اجلاس ميں خورشید شاہ خوب گرجے بھی اوربرسے بھی، کہا بتایاجائے سعودی اتحاد کا مقصد کیا ہے، کیسے کام کرے گا ؟
اپوزیشن لیڈرنے اجلاس میں سوالوں کی بوچھاڑ کرتے ہو ئے کہاراحیل شریف کو کن شرائط پر این او سی ملا ،وزيراعظم ایوان کو اتحاد کی تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے یہ شرط بھی عائد کی کہ ہم صرف وزیراعظم کی بات سنیں گے اور کسی کی نہیں سنیں گے۔
میں پوری اپوزیشن کی طرف سے ذمہ داری لیتاہوں کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں ایک نعرہ بھی نہیں لگے گا۔
اپوزیشن جماعتوں نے قطرکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
خورشید شاہ اپنی تقریر میں گرجنے اوربرسنےکے بعد اپوزيشن جماعتوں کے ساتھ قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے ۔