چین ( ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ‘کوال کوم’ اور ‘ایپل’ کے درمیان پیٹنٹ کے تنازع پر چین کی عدالت نے ’آئی فون‘ کی چین میں فروخت پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ فوژو انٹرمیڈیٹ پیپلز پارٹ کوال کوم کی درخواست پر فوری طور پر آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس کی فروخت روکنے کا حکم دیتی ہے۔ عدالت نے آئی فون کو کوال کوم کے سافٹ ویئرز کے دو پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔ خیال رہے کہ امریکا کی دو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کوال کوم اور ایپل کے درمیان ایک عرصے سے پیٹنٹ اور رائلٹی کے معاملے پر عدالتی جنگ جاری ہے۔ کوال کوم کے وکیل ڈون روزن برگ نے اپنے بیان میں کہا کہ اپیل ہماری انٹلیکچوئل پراپرٹی سے فائدہ اٹھا رہا تھا جبکہ ہمیں ہرجانہ ادا کرنے سے بھی منع کردیا۔ سافٹ ویئر کے پیٹنٹ کے حوالے سے مسائل کے بعد ایپل مزید مسائل سے بچنے کے لیے اپنا سافٹ ویئر تیار کرے گی، تاکہ وہ اپنے فون بیچ سکے۔ کوال کوم نے امریکی حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیٹنٹ کے مسائل کے سبب آئی فون پر پابندی عائد کرے، لیکن وہ اس حوالے سے اب تک انکار کرتے رہے ہیں۔