counter easy hit

۔ نئے ماڈل کی رولز رائس گاڑی کے بونٹ پر لگا یہ قیمتی نشان چرانے کی کوشش کی جائے تو کیا نتیجہ نکلتا ہے

لاہور (شیرسلطان ملک ) اگر جدید پر آسائش گاڑیوں کی بات کی جائے تو ان میں سر فہرست رولز رائس کی گاڑیاں ہیں اور یہ بات آٹو موبائلز کے میدان کے ماہرین کہتے ہیں ۔ رولز رائس گاڑیاں دراصل دولت مندی اور امارت کا ایک سمبل ہیں ، مگر آج بات ہو رہی ہے


رولز رائس گاڑیوں کے ہڈ پر لگے کمپنی کے نشان (بڈاس ) کی جو بونٹ کے اوپر لگا ہوتا ہے ۔ اس خصوصی نشان کو بڈاس سپرٹ آف ایکسٹیسی کہا جاتا ہے ، یہ آگے کی جانب جھکی ہوئی ایک عورت یا پر پھیلائے کسی پرندے کی مانند کی طرح نظر آتا ہے ، مگر یہ خوبصورت سا نشان چوروں یا راہ چلتے آسانی سے ملنے والے ڈالروں کے متلاشیوں کو بھی اپنی جانب راغب کرتا ہے ، ان نشانوں کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر رولز رائس کمپنی نے اپنی نئی گاڑیوں میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے کہ یہ نشان ہاتھ لگاتے ہی پلک جھپکتے میں اپنی جگہ سے غائب ہو جاتے ہیں ، اور اگر کوئی انہیں چوری کرنے میں سنجیدہ ہوتو وہ اپنی انگلیوں سے بھی محروم ہو سکتا ہے جیسا کہ آپ اس ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں