counter easy hit

دنیا بھر میں عوام کی اولین ترجیح کیا ہے؟

What is the top priority for people throughout the world?

What is the top priority for people throughout the world?

دنیا بھر کے لوگوں کی زندگی میں کس چیز کی اہمیت ہے؟ اس سوچ کو بنانے میں آپ کے ملک کا کیا کردار ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے 80 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی رائے دی ہے کہ ان کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کس چیز کی ہے؟ اور ان کی آرا کو ذیل میں دئیے گئے نقشے کی صورت میں دکھایا گیا ہے، یعنی ہر ملک میں عوام کی اولین ترجیح کیا ہے؟ نقشہ انٹرنیٹ پر تفصیل سے موجود ہے جسے دیکھ کر آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ امریکا، کینیڈا، مغربی و وسطی یورپ اور سکینڈے نیویا کے ترقی یافتہ ممالک میں زندگی سے مطمئن ہونا اور صحت سب سے اولین ترجیح ہے۔ اس کے مقابلے میں جنوبی امریکا میں تعلیم اولین ترجیح ہے، یعنی کم آمدنی رکھنے والے ملکوں کے عوام تعلیم کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے یہی ایک راستہ ہے۔
یورپ میں جارجیا اور سلووینیا میں ماحولیات اولین ترجیح ہے۔ رومانیہ واحد ملک ہے، جس کے عوام تعلیم کو اہمیت دیتے ہیں اور البانیا اور یوکرین میں لوگ عوام کو ترجیح دیتے ہیں۔ مالڈووا براعظم کا پہلا ملک ہے کہ جو ملازمت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ جاپان اور متحدہ عرب امارات جیسے ترقی یافتہ ممالک میں عوام حفاظت کو سب سے زیادہ اہم سمجھتے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں عوام کام اور زندگی کے درمیان توازن کو سب سے زیادہ ترجیح دینا چاہتے ہیں۔
ایشیا میں پاکستان، بنگلا دیش، تاجکستان اور شام ایسے ملک ہیں، جو تعلیم کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ ایران، افغانستان، جنوبی کوریا اور بھارت زندگی میں اطمینان چاہتے ہیں۔ چین اور ترکی میں صحت سب سے آگے ہے جبکہ سعودی عرب، قطر اور کویت میں آمدنی سب کے مطمع نظر ہے۔ ویسے آپ سے بھی سوال ہے کہ آپ اپنی زندگی میں اولین ترجیح کس کو دیتے ہیں؟ سوچیے گا ضرور!

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website