counter easy hit

تحریک عدم اعتماد میں 14 ووٹوں کے قصہ کی حقیقت کیا ہے ؟ ن لیگ کے دو گروپ کھل کر سامنے آگئے

What is the truth of the 14-vote story in the motion of no confidence? Two groups of the N-League came out in the open

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف ووٹ دینے کے معاملے پر اپوزیشن کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلم لیگ ن کے دو گروپ کھل کر سامنے آگئے ہیں، ن لیگ کا ایک دھڑا حاصل بزنجو کی حمایت میں نہیں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے کئی سینیٹرز پارٹی قیادت سے نالاں تھے، اپوزیشن سے منحرف ارکان ایک دوسرے سے رابطوں میں تھے۔نمائندہ اے آر وائی نیوز زاہد مشوانی کے مطابق اپوزیشن کے اجلاسوں میں بھی اپنے سینیٹرز پر شک کیا جاتا رہا اور پیپلزپارٹی کے بعض سینیٹرز نے بھی ووٹ پول کیا۔اپوزیشن کے بعض سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف ہونے والی ووٹنگ میں جان بوجھ کر اپنے ووٹ ضائع کیے۔تحریک عدم اعتماد میں ناکامی پر پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھیج دئیے ہیں، پیپلزپارٹی سینیٹرز کے استعفے بلاول بھٹو کو موصول ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس کی 64 اراکین نے حمایت کی تھی البتہ جب خفیہ رائے شماری ہوئی تو قرارداد کے حق میں صرف پچاس ووٹ پڑے، مطلوبہ تعداد کا ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کے سبب قرار داد مسترد کردی گئی۔اس سے قبل سینیٹ کے 64 ارکان کی حمایت کے سبب تحریک عدم اعتماد منظور ہوگئی تھی تاہم خفیہ رائے شماری میں صادق سنجرانی فتح یاب قرار پائے ساتھ ہی ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف بھی حکومت کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد این آر او لینے کی کوشش تھی ، اپوزیشن پارٹیوں کے پاس اب اپنا منہ دکھانے کیلئے کوئی جگہ نہیں بچی، مریم نواز دھوکے بازتھیں اور دھوکے باز ہیں،مریم نواز نے نظام انصاف کودھوکادیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website