لاہور(اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور صرف 106 کے مجموعی طور پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں،، پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز ایسا سامنے نہیں آیا جس نے کوئی نمایان کارکردگی دکھائی ہو ،، جنوبی افریقہ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور صرف 106 کے مجموعی طور پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں،، پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز ایسا سامنے نہیں آیا جس نے کوئی نمایان کارکردگی دکھائی ہو ،،پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے جبکہ شان مسعود نے 19، فخر زمان نے 12، اسد شفیق نے 7، محمد عامر نے 1 سکور بنایا جبکہ سرفراز احمد کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے،، اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کے پانچ کھلاڑی جنوبی افریقہ کی جانب سے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈوئن اولیور کو اپنی وکٹ دے بیٹھے اور یوں اولیور نے ڈیبیو میچ میں ہی پانچ وکٹیں حاصل کر لیں،، یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نیوزی ل؛ینڈ سے بھی بہت برے طریقے سے ہارا تھا ،، جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ سرفراز کو ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے ،، لیکن سرفراز نے دورے پر جانے سے پہلے کہا تھا کہ ہم جیت کیلئے پر عزم ہیں ،، اور سیزیر کو جیت کر ہی وطن لوٹے گے ،، لیکن اب تک پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہی ہے ،،