راولپنڈی ؛ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صرف سرکاری چینل دیکھنے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل کی انتظامیہ نے نواز شریف کو ایک عدد ٹی وی فراہم کیا ہے جو کہنے کو
تو کلر ٹی وی ہے لیکن اس کے رنگوں کا پتہ نہیں چلتا اور نہ ہی وہاں پر کوئی چینل آتا ہے۔نواز شریف نے جب جیل کے حکام سے کہا کہ ٹی وی پر کچھ نظر نہیں آرہا تو ٹی وی کی ٹوینگ کی گئی جس کے بعد صرف دو چینل ہی آئے جن میں سے ایک پی ٹی وی ہوم اور دوسرا پی ٹی وی سپورٹس تھا۔ انہوں نے جب جیل کے اہلکار سے پوچھا کہ کوئی اور چینل بھی ہے جس پر اہلکار کا کہنا تھا کہ ‘سر صرف پی ٹی وی ہوم اور پی ٹی وی سپورٹس کی اجازت ہے۔یاد رہے اڈیالہ جیل کی گرمی سے ستائےنواز شریف کو اے سی کی سہولت دے دی گئی تھی۔نگران وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق اجازت دی ہےسابق وزیر اعظم جب سے جیل میں موجود ہیں تب سے انکی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے خبریں جیل سے باہر آ ہی رہیں تھیں ۔دو روز قبل پاکستان بار کونسل کے وفد نے جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات
کی تو انہوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔نواز شریف نے بتایا کہ ان کے گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا۔ اکثر چیزیں تب دی جاتی ہیں جب وہ خراب ہو جاتی ہیں ۔اس موقع پر نواز شریف کا مزید بتانا تھا کہ انہیں کھانا بھی سڑا ہوا دیا جاتا ہے جبکہ بیت الخلا سے اس قدر بو آتی ہےکہ اس کا استعمال محال ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ایئر کنڈیشنر فراہم کردیا گیا، وزیر قانون پنجاب کہتے ہیں کی وفاق کی تجویز پر سہولت دی گئی، نگراں حکومت کا یہ اختیار نہیں تھا۔ واز شریف کو جیل میں ٹیلی فون کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ جیل میں قیدیوں کیلئے پی سی او کی ایک لینڈ لائن نواز شریف کیلئے لگا دی گئی۔ اس سے پہلے آج تک کسی کو بیرک میں پی سی او اور لینڈ لائن کی سہولت نہیں فراہم کی گئی۔ جیل رولز کے مطابق نواز شریف کو 100 روپے کے بدلے میں ایک ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ 20 منٹ کی کال کر سکیں گے۔ اس سے پہلے آج تک کسی کو بیرک میں پی سی او لینڈ لائن کی سہولت نہیں دی گئی۔ جیل قانین کے مطابق ایک قیدی کو زیادہ سے زیادہ 5 فون نمبرز سسٹم میں فیڈ کروا سکتا ہے۔ جیل سے کی جانے والی تما فون کالز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ ہر فون نمبر کے بدلے میں ایک مخصوص آئی ڈی نمبر جاری کیا جاتا ہے، قیدی صرف ان ہی نمبروں پر کام کر سکتا ہے۔