counter easy hit

چیئر مین نیب آجکل کس بیماری کاشکار ہیں؟ حفیظ اللہ نیازی نے بڑا دعویٰ کردیا

What kind of disease do you think chairman NAB is doing today? Hafizullah Niazi made a big claim

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ چیئر مین نیب جج ارشد ملک کی طرح دباﺅ کاشکا ر ہیں ، جاوید چودھری کا کالم چھپنے اور ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد وہ اعصابی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ چیئر مین نیب جج ارشد ملک کی طرح دباﺅ کاشکا ر ہیں ، جاوید چودھری کے کالم اور ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد وہ اعصابی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا میڈیکل چیک اپ کروانا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس نوے دن کے جسمانی ریمانڈ کا اختیار ہے ا ب بس ایک بات باقی رہ گئی ہے کہ نیب والوں کو ایک ایک ریوالور بھی دیا جائے اور وہ جس کوچاہیں گولی ماردیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کرپٹ ممالک میں 87ویں نمبر پر آگیاہے ، ملائشیا میں مہاتیر محمد سمیت کئی سیاسی رہنماﺅں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور سب پر لگائے گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کی تفتیشی رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی، نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ، سلمان شہباز کی کمپنیوں میں ملزم شعیب نے 46 کروڑجمع کروائے، بے نامی کمپنیوں کی دیکھ بال سلمان شہباز کرتے تھے، سلمان شہباز بتاتے بےنامی کمپنیوں کی رقوم کہاں اور کیسے منتقل کرنی ہیں، سلمان شہباز کو رقوم 96 ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچائی جاتیں۔دنیانیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے خاندان سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کی عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ملزم نے 2017 کو شریف فیڈ مل میں 12 کروڑ 82 لاکھ جمع کروائے،اسی سال رمضان شوگر مل میں 16 کروڑ 82 لاکھ جمع کروائے، دستاویزات کے مطابق ملزم نے 14 اپریل 2015 کورمضان شوگرمل میں 14 کروڑ جمع کرائے، 15 فروری 2017 کوشریف پولٹری فارم میں 2 کروڑ 38 لاکھ جمع کروائے۔رپورٹ کے مطابق ملزم حمزہ، سلمان اور نصرت شہباز کے اکاؤنٹس میں بھی رقوم جمع کرواتا رہا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بتایا اس کا کام سی ایف اوعثمان کی ہدایات پرعمل کرنا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website