اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ اس وقت پورا نظام، سیاست اور صحافت بے وزن ہو چکی ہے، نوازشریف نے اپنی حد سے نکلنے کی غلطی کی اور جس دن انہوں نے یہ کیا تھا مجھے پتا چل گیا تھا ۔سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا پتا چل چکا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے کیا غلطی ہوئی تھی، انہوں نے اپنی حد سے نکل کر غلطی کی، نوازشریف نے جس دن یہ کام کیا اسی دن ہی مجھے پتا چل گیا تھا کہ اب ان کا انجام اچھا نہیں ہو گا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ دوبارہ منت سماجت کر کے لاڈلے نہیں بن جاتے ۔ سلیم صافی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا نظام، سیاست اور صحافت بے وزن ہو چکی ہے اور جن لوگوں کو عمران خان سے تواقعات وابستہ تھیں اب وہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ہم نے سوچا کیا تھا اور یہ ہو کیا رہا ہے ۔ سلیم صافی نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دور میں قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں جو کچھ ہوتا رہاہے وہ لوگ تو رونے کی بجائے فریاد بھی نہیں کر سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اس وقت میڈیا کو بے وقعت کر کے اپنے ان چمچوں میں گھرے ہوئے تھے جو انہیں کہتے تھے کہ آپ پاکستان کے طیب اردگان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب اب ن لیگ اور نواز شریف ایک حقیقت بن چکے ہیں ، اب ان ختم نہیں کیا جاسکتا، بالکل ایسے جیسے پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان سیاست میں ایک حقیقت بن چکاہے ۔