counter easy hit

کل سوشمل میڈیا پر 2 خواتین کے درمیان کیسی لفظی جنگ چھڑی اور اسکے نتیجہ میں کون جیتا کون ہارا ؟ جانیے

What kind of war between the two women and the result of which resulted in the defeat of the whole world? Get it

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ کچھ ہفتوں سے ن لیگ کی سابق رکن ماروی میمن بپھری ہوئی ہیں۔انہوں نے کئی بار اسحاق ڈار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا مگر اسحاق ڈار کے کانوں کو جوں نہیں رینگتی۔ لہٰذا اب وہ آہستہ آہستہ فلم کے ٹریلر چھوڑنا شروع ہو چکی ہیں۔ماری میمن ایک طرف اسحاق ڈار کو لتاڑتی نظر آ رہی ہیں تو دوسری طرف چوہدری نثار کو بھی ڈیفنڈ کر ہی ہیں کہ انہوں نے کن حالات میں اور کن وجوہات کی بنا پر مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی کی۔ اہم ماروی میمن اور اسحاق ڈار کا عشقیہ اب سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ جس حوالے سے دلچسپ گفتگو کی جا رہی ہے۔لیگی رہنما ماروی میمن سوشل میڈیا پر اس وقت موضوع بحث بن گئیں جب ان سے کسی نے پوچھا کہ اسحاق ڈار کیسے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ انوشا اور علی ڈار سے پوچھیں۔ اس پر ایک صاحب نے سوال کردیا کہ یہ انوشے کون ہیں؟ تو ماروی میمن کا کہنا تھا کہ انوشا ڈار صاحب کو یوں تو’ڈار انکل‘ کہا کرتی تھیں لیکن ان کے ساتھ پیش کسی اور طرح سے آتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ڈار انکل‘ نے میرے سامنے ان کیلئے کوئی اور الفاظ استعمال کیے جو جلد بتائوں گی۔ یہ انہوں نے مجھے قائل کرنے کیلئے کیا کہ وہ صرف ان خاتون کے انکل ہیں، اب یہ مذاق لگتا ہے، اس وقت میرے لیے جان لیوا تھا۔ایک اور سوال کے جواب میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار پر گند اچھالنے والے لوگوں سے تنگ آچکی ہوں، انہوں نے سب سے زیادہ عقلمند ہونے کا مظاہرہ کیا، یہ جلد آپ کو بتائوں گی پھر آپ کو ان کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی کہی تمام باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں، وہ باتیں بھی جو انہوں نے ہرکسی سے شیئر نہیں کیں لہٰذا ان کا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔ گزشتہ دنوں ماروی میمن نے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔ ماروی میمن نے سیاست کا آغاز 2007 میں مسلم لیگ ق میں شمولیت سے کیا اور 2008 میں پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ اس دوران وہ پیپلز پارٹی کی شدید مخالف رہیں اور 2011 میں اپنی جماعت کے پیپلز پارٹی کی حکومت کا حصہ بننے پر انہوں نے احتجاجاً ق لیگ سے راہیں جدا کر لیں تھیں۔ایک عرصے تک یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ ماروی میمن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گی لیکن انہوں نے 2012 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ 2013 کے عام انتخابات میں ٹھٹھہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر ناکامی کے بعد وہ سندھ سے خواتین کیلئے مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بنیں۔ وہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں 2015 سے جون 2018 تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن رہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website