counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے کونسا نیا نظام متعارف کروانے کروانے کا عندیہ دے دیا؟ قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

What new system is Prime Minister Imran Khan hinting at? The nation heard the great news

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے نظام کے تحت منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا ہے تاکہ مسائل کے حل میں دشواری نہ ہو۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقامی حکومتوں کے نئے نظام سے متعلق اجلاس ہوا ۔جس میں متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متعارف کرایا جانے والا مقامی حکومتوں کانیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، نئے نظام کے تحت منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا ہے تاکہ مسائل کیحل میں دشواری نہ ہو۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی، ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی سے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری نا اہلی کیس کل (جمعرات کو) سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جمعرات کو زیر سماعت آنے والے کیسز کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں فواد چوہدری نا اہلی کیس بھی شامل ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف گزشتہ ماہ سمیع اللہ ابراہیم نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ نا اہلی کیلئے دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو درست معلومات فراہم نہیں کیں اور کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور اپنی ملکیتی زمین ظاہر نہیں کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری آئین کے آرٹیکل 62/63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے اور انہوں نے بطور رکن اسمبلی جو مراعات لیں واپس لی جائیں اور ان کیخلاف کریمنل مقدمہ درج کیا جائے۔درخواست میں فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے و دیگر فریق بنایاگیا ہے۔خیال رہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین تاحیات کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نا اہل قرار پاچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website