لاہور(ویب ڈیسک )سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے حراست میں لینے کے بعد نیب حوالات میں منتقل کر دیا۔وزیر بلدیات کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو آف شورکمپنیوں سے متعلق کیس میں آج نیب آفس طلب کیا تھا جہاں وزیر بلدیات سے آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ عبدالعلیم نیب کے 18 میں سے صرف 3 سوالات کے جوابات دے سکے، نیب نے مطمئن نہ کرنے پر وزیر بلدیات کو حراست میں لے لیااور نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا۔صوبائی وزیر کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن صوبائی وزیر کا کیس سنیں گے ۔ نیب کی جانب سے تفتیش کیلئے صوبائی وزیر کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان کا گرفتاری کے بعد کہنا تھا کہ مجھے انصاف کی اُمید ہے ۔
اپنے خلاف کیس کا سامنا کروں گا ۔ سینئر وزیر پنجاب علیم خان آمدن سے زائد اثاثوں میں نیب میں پیش ہوئے،سینئر وزیر پنجاب قومی احتساب بیورومیں سوالات کے جوابات نہ دے سکے۔ جس پر نیب نے انہیں حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عدالت سے انصاف کی امید ہے ،اپنے خلاف کیس کا سامنا کروں گا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے سینئروزیر پنجاب علیم خان کو حراست میں لے لیاہے، سینئر وزیر پنجاب علیم خان آمدن سے زائد اثاثوں میں نیب میں پیش ہوئے،سینئر وزیر پنجاب قومی احتساب بیورومیں سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عدالت سے انصاف کی امید ہے ،اپنے خلاف کیس کا سامنا کروں گا۔