اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچ چکا ہے کہ لانگ مارچ میں انکی حمایت کی جائیگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اس وقت ملک میں سرمایہ کار آنا تو دور کی بات ، سرمایہ کار یہاں سے سرمایہ ملک سے باہر منتقل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے انتخابات کا مطالبہ اس لئے کررہے ہیں کہ اگر انتخابات ہوجائیں تواس میں پاکستان کی بہتری ہے ۔ پاکستان کی قوم دیکھ رہی ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے اور قوم یہ بھی کہہ رہی ہے کہ عمران خان نے امریکہ جاکر ملکی مفادات کا سودا کرلیا، یہ بات ساری قوم اور میں بھی کہہ رہا ہوں ۔جاوید لطیف کا کہناتھا کہ نواز شریف کا یہ گناہ نہیں تھا جس اقامہ پر ان کو سزا دی گئی ۔ذوالفقار علی بھٹوکو سزا اس لئے دی گئی کہ اس نے ایٹم بم پر سودا نہیں کیا تھا اور نواز شریف کو سی پیک لڑ گیا ، اگر نواز شریف چائنہ کے ساتھ سی پیک کا معاہدہ نہ کرتے تو ان کی حکومت قائم رہتی ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میں اگر تھوڑی بہت بھی حب الوطنی ہے توان کو اس وقت فریش مینڈیٹ کی ضرورت ہے یا پھر ساری اپوزیشن مستعفی ہوجائے ۔ اس کے علاوہ میں کوئی حل نہیں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچ چکا ہے کہ لانگ مارچ میں انکی حمایت کی جائیگی۔ توان کو اس وقت فریش مینڈیٹ کی ضرورت ہے یا پھر ساری اپوزیشن مستعفی ہوجائے ۔ اس کے علاوہ میں کوئی حل نہیں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچ چکا ہے کہ لانگ مارچ میں انکی حمایت کی جائیگی۔