counter easy hit

مریم نواز کی ویڈیو نمبر ایک اور اسکے پارٹ ٹو کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے ؟ بلی تھیلے سے باہر آ گئی

What story is Mary Mary's video number one and her back-to-face printed? The cat came out of the bag

لاہور (ویب ڈیسک) یہ بدلتے وقت کی داستان ہے۔ کہاں وہ وقت کہ مریم نواز کے جلسے کے لیے شہروں کی انتظامیہ خود بڑھ چڑھ کر بندوبست کرتی تھی اور کہاں یہ وقت؟ سچ کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانوں پر دن پھیرتا رہتا ہے ۔ یہ دراصل انسانوں کی آزمائش ہے ۔ مریم نواز پر نامور کالم نگار تنویر قیصر شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔ پڑی یہ آزمائش بھی گزر جائے گی لیکن افسوس تو آج کے اُن مقتدر افراد پر ہے جن کا دعویٰ تھا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف نکلے تو سہی ، ہم انھیں خود کنٹینر اور دیگر سہولتیں فراہم کریں گے ۔ یہ دعوے مگر پہلے مرحلے پر ہی ہوا ہو گئے ہیں ۔ منڈی بہاء الدین میں مریم نواز شریف کے جلسے کو مسدود اور ناکام کرنے کے لیے ایسے موقعے پر اقدامات کیے گئے ہیں جب مریم نواز کی ایک تازہ پریس کانفرنس کی باز گشت پاکستان سمیت پوری دُنیا کے میڈیا میں سنائی دے رہی ہے۔ اس پریس کانفرنس نے ایک زلزلہ پیدا کر دیا ہے ۔ مریم نواز کا موقف کتنا سچا ہے ، یہ تو آنے والے دن بتائیں گے لیکن فی الحال اس نے ہماری سیاست میں ایک بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے ۔ مریم نواز کی یہ دھمکی کہ ’’اس طرح کے مزید ثبوت بھی میرے پاس ہیں‘‘ ایک اور سیاسی زلزلے کی پیش گوئی ہے ۔لیکن متعلقہ فریق کی طرف سے پریس ریلیز کی شکل میں جو جواب میڈیا میں سامنے آیا ہے ، وہ خاصا اہم ہے ۔ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔مریم نواز شریف نے یہ زلزلہ اور بھونچال ایسے موقعے پر پیدا کیا ہے جب نون لیگ پنجاب کے صدر اور نواز شریف کے معتمد ترین ساتھی ، رانا ثناء اللہ، تازہ تازہ ایک سنگین الزام کے تحت حراست میں لیے گئے ہیں ۔جب اپوزیشن کی ’’رہبر کمیٹی‘‘ یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ رواں جولائی کے وسط تک چیئرمین سینیٹ کو ہٹا کر خان صاحب کی حکومت کو اپنی طاقت دکھائی جائے گی اور اُن کے لیے نیا مسئلہ کھڑا کیا جائے گا۔ اس غرض کے لیے 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرار داد جمع کروائی جائے گی اور 11جولائی کو اپوزیشن اپنا متفقہ امیدوار سامنے لائے گی۔ جب ہماری سیاسی فضاؤں میں یہ ’’بو‘‘ پھیلی ہے کہ حکومت کی ایما پر نون لیگ کے اندر ’’فارورڈ بلاک‘‘ کی تشکیل تکمیل کے قریب ہے ۔ جب نون لیگ کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ مریم نواز شریف نے ایسے وقت میں سیاسی بھونچال پیدا کیا ہے جب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پشاور کے میٹرو پراجیکٹ (بی آر ٹی) بارے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں شدید اور سنگین قسم کے سوالات اُٹھا دیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ اس پراجیکٹ میں میٹریل بھی ناقص استعمال ہُوا ہے اور اس کے ڈیزائن میں کی گئی تبدیلیوں نے بڑی خرابیاں پیدا کر دی ہیں ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک ہی نے مذکورہ پراجیکٹ کے لیے فنڈز (70ارب روپے) فراہم کیے ہیں ۔ اُن کی تشویش بجا محسوس ہوتی ہے ۔ یہ رپورٹ بھی جناب عمران خان کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website