لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد نئے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت لاہور میں پیشی سے قبل کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ملک میں جلد حقیقی تبدیلی آ جائے گی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کامیابب ہو گا۔انہوں نے کہا جو ڈیل اور 15 ملین ڈالر دینے کی بات کر رہے ہیں ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ان کو ضرور پیشکش کرتے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ نئے الیکشن ہونے والے ہیں۔اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکا ہے۔سماعت سے قبل پولیس نے وکلاء اور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا جس کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ نے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی ، شہباز یف کمر درد کے باعث ملاقات کیلئے نہ جا سکے ،ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے ملاقات کر کے تفصیلی طبی معائنہ کیا ۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ،معالج ڈاکٹر عدنان سمیت پانچ افراد نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ان کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا او ر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نواز شریف سے رہنمائی لی ۔ نواز شریف نے اپنے اہل خانہ سے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی صحت بارے بھی دریافت کیا ۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے نیب کی حراست میں ہونے جبکہ طبیعت کی ناسازی کے باعث شہباز شریف کی جیلآمد نہ ہونے کی وجہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے کارکنوں کی تعداد بھی کم رہی۔