لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر آرام کی غرض سے دبئی میں قیام بڑھایا ہے، بہت جلد پاکستان واپس آ کر شوبز سر گرمیوں کا آغاز کروں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا کا کہنا تھا کہ میں روبصحت ہوں اور صرف دبئی میں آرام کی غرض سے
قیام بڑھایا ہے، میری تو کوشش ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے اپنے وطن واپس پہنچ جاوں۔میرا نے کہا کہ حکومت اور فن و ادب سے وابستہ لوگ اکٹھے چل سکتے ہیں، میری کوشش ہو گی انہیں ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے جس کا دونوں کو فائدہ ہو گا.