اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈاکٹرشاہد مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اس وقت نئے بحران کا سامنا ہے کیونکہ ان ہاؤس تبدیلی اور مائنس ون کے لیے شاہ محمود قریشی پوری طرح متحرک ہوچکے ہیں، لیکن شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی نے جو باتیں پیپلز پارٹی کی قیادت تک پہنچائی انہی کی وجہ سے شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی میں پھڈا پڑ گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر مائنس ون آتا ہے تو ان ہاؤس چینج کے لیے شاہ محمود قریشی اپنی جگہ ایکٹو ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھی وزیر نے پیپلز پارٹی کو ان کے رویے کے بارے میں اطلاع دی ہے جس کے بعد پھڈا پڑ گیا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کو اطلاع مل گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی اکیلے میں بیٹھ کر انہیں برا بھلا کہتے ہیں، اندر عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر بھی انہیں برا بھلا کہتے ہیں لیکن باہر آ کر پی پی کے سامنے اچھے بن جاتے ہیں۔ دوسری جانب نجی ٹی وی جی این این کے ہی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جب سے نواز شریف کی گرفتاری ہوئی ہے تب سے ڈیل کی باتیں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے اب بھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک اہم شخصیت کے ساتھ یہ ضد کی کہ مریم نواز کو کلین چٹ دے کر انہیں سیاست کی اجازت دی جائے جبکہ وہ خود باقی زندگی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر بیرون ملک آرام کریں گے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جب نواز شریف کو 13 جولائی کو لندن سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا تو تاثر یہی دیا گیا کہ پورے پاکستان میں آگ لگ جائے گی لیکن شہباز شریف بھی ایئر پورٹ پر نہیں پہنچ سکے۔