لاہور(ویب ڈیسک) نیسپاک نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام حاصل کرلیا ہے۔ نیسپاک اور واپڈا میں معاہدہ طے پاگیا ہے اور نیسپاک قومی اہمیت کے اس منصوبے کے لیے اپنی ماہرانہ مشاورتی انجینئرنگ خدمات فراہم کرے گا، معاہدے کے تحت کنسلٹنٹ6 ماہ کی مدت میں کام کی تکمیل کریں گے۔ دیامر بھاشا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ابتدائی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈیم کا انجینئرنگ ڈیزائن اور ماحولیاتی بحالی کے کام 2008 میں مکمل ہوئے تھے۔ نیسپاک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کی واحد کمپنی ہے جس نے پاکستان اور 12 دیگر ممالک میں سب سے زیادہ ڈیم اور ہائیڈروپاور منصوبے مکمل کیے ہیں