اسلام آباد (ویب ڈیسک )معروف سکھ رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی اور ٹرمپ جیسے لوگ عمران خان کی امن پسندی کو نہیں سمجھ سکے۔وہ اندازہ نہیں لگا سکے کہ عمران خان اگر امن پسند ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ وہ پٹھان بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جہاں بھارت کی جانب سے جارحانہ رویہ اختیار کیا گیا اور مبالغہ آرائی پر مبنی بیان بازی کی وہیں وزیر اعظم عمران خان کے ایک خطاب نے بھارت کے امن دشمن عناصر کی بولتی بند کر دی یہی وجہ تھی کہ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد نریندر مودی کو بھی اپنا لہجہ تبدیل کرنا پڑا۔بڑھ چڑھ کر باتیں کرنے والے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہمیں غربت اور ناخواندگی کے خلاف جنگ کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے راجستھان میں خطابکرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے کرسی سنبھالی تو میں نے مبارک باد دی ۔اس پر عمران خان نے مجھے سے کہا کہ وہ پٹھان کی اولاد ہیں اور اپنی بات پر قائم رہیں گے ۔اس لئیے وقت آگیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم اپنے الفاظ کا پاس رکھیں اور غربت اور جہالت کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے معروف سکھ رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہمودی ، ٹرمپ اور دیگر نے عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کی، عمران خان امن پسند تو ہیں مگر یہ لوگ بھول گئے کہ وہ پٹھان بھی ہیں اور پٹھان گھر سے نکلتے ہوے کندھے پر چادر کی جگہ بندوق رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان ایک حقیقی کپتان ہے جس نے پوری ٹیم کو جوڑے رکھا ہے.انکا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 37