کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ چند دن کی سہی حکومت مسلم لیگ ن کی ہے مشرف کو واپس کیوں نہیں لایا جاتا۔
میاں صاحب سچے ہیں تو ہمت کریں وزیراعظم کو کہیں کہ مشرف کو واپس لائیں اب آدھا سچ نہیں چلے گا بولنا ہے تو پورا سچ بولیںاور عوام کو بتائیں سنگین بغاوت کے ملزم کو بھگانے کے عیوض کیا لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف ڈیل ماسٹر ہیں، ان کا ہر قدم ڈیل کرنے اور خود کو بچانے کے لئے ہوتا ہے انہوں نے پہلے مشرف پر بغاوت کا مقدمہ بنایا اورپھر ڈیل کرلی میاں صاحب نے مشرف کو خود بھگایا، اب الزام دوسروں پر لگا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب یہ کہنا کافی نہیں کہ سب مشرف پر مقدمہ چلانے کی وجہ سے ہو رہا ہے پرویز مشرف آرٹیکل 6 کے ہی نہیں محترمہ کے قتل کے مقدمے میں بھی ملزم ہے آدھا سچ نہیں چلے گا، سچ بولنا ہے تو پورا بولیں اور بتائیں سنگین بغاوت کے ملزم کو بھگانے کے عیوض کیا لیا۔ مولا بخش کا حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند دن کی سہی حکومت مسلم لیگ ن کی ہے، میاں صاحب سچے ہیں تو ہمت کریں وزیراعظم کو کہیں کہ مشرف کو واپس لائیں۔