واہ ؛ چکری کے چوہدی نے (ن) لیگ کو ایک اور کمر توڑ جھٹکا دے دیا ۔ این اے 63 واہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا نواز شریف پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں میں یہاں آیا تو معاملے کا علم ہوا، میں نے کھیل تبدیل کر دیا،
کہتے ہیں کہ پی او ایف کے ملازمین کو بونس نواز شریف نے دیا ، ریکارڈ موجود ہے ۔نواز شریف تو پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی پرائیویٹائزیشن کرنے یہاں آر ہے تھے ، وہ تو مجھے یہاں آنے پر علم ہو گیا اور میں نے سارا کھیل تبدیل کر دیا۔اس علاقہ میں کوئی ن لیگ کو نہیں جانتا تھا، اس علاقے کی ایک ایک اینٹ اور پتھر میں نے رکھا ، یہاں مسلم لیگ ن میں ہوں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو 25 جولائی کے بعد گھمبیر حالات کا سامنا ہوگا، سیاست دان ملک کا بھلا چاہتے ہیں تو دست وگریباں ہونا چھوڑ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا کے سی بی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد ملک کو گھمبیر حالات سے گزرتا ہوا دیکھ رہا ہوں، سیاست دان آپس میں لڑنا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالف امیدوار سے کہو وہ اپنی کارکردگی بتائے،
اس علاقے میں ن لیگ کی اینٹ اینٹ میں نے رکھی، جو کونسلر کا الیکشن نہیں لڑسکتے وہ بھی ن لیگ کے ساتھ ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ الیکشن کردار اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوتا ہے، اس حلقے سے ہارنے کے باوجود ترقیاتی کام کرائے، میرے متعلق یہاں کے عوام جانتے ہیں۔خیال رہے کہ انہوں نے گذشتہ روز بھی ٹیکسلا میں عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا، اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عوام امیدوار کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں کہ آپ کے ووٹ کی پرچی کا اصل کون حقدار ہے، اللہ کا بھی حکم ہے کہ امانتیں ایماندار لوگوں کے سپرد کرو۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان اور میں اسکول کے زمانے سے دوست ہیں، عمران خان نے کیا کہا اس میں نہیں جانا چاہتا، عمران خان نے مجھے کہا جتنے چاہیں ٹکٹ لے لو۔