counter easy hit

ہم جو کر سکتے ہیں وہ آپ کی سوچ سے بھی بڑھ کر ہے ۔۔۔۔ ایک بھارتی میجر کی کس بڑھک کا فواد چوہدری نے یہ جواب دیا ؟ جانیے

What we can do is more than you think ... Fawad Chaudhry responded to which Indian Major's rise? Learn

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہم جوکرسکتےہیں آپ کے تصور سے باہر ہے، بھارتی اقدام کیخلاف بطورقوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، آپ کی بے وقوفی مزید برداشت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہم جوکرسکتےہیں آپ کےتصورسےباہرہے، بھارتی اسٹیبلشمنٹ کوآرایس ایس،نازی لیڈرشپ کوعقل دینی چاہیئے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا بھارت کشمیر کےعلاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے، کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان امن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھے پاکستان دو قدم بڑھے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کوپن ہیگن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کشمیر کےعلاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے، کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان امن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھے پاکستان دو قدم بڑھے گا۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ افغان طالبان کومذاکرات پرآمادہ کر کے امن پسندی کا ثبوت دیا، مستحکم افغانستان چاہتے ہیں کیونکہ خطے میں امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن کوششوں کے باوجود پاکستان میں روز شہادتیں ہو رہی ہیں، جہلم اور چکوال کا کوئی قبرستان نہیں جہاں شہید مدفون نہ ہوں، ہمارا کوئی گاؤں نہیں جہاں غازی نہ ہوں۔فواد چوہدری نے کہا کہ کیسے وہ لہو رائیگاں جانے دیں جو ہم نے کشمیر کے لیے بہایا، کشمیرکے لیے جنگیں لڑی ہیں، چوتھی کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا افغان جنگ سے موازنہ نہ کیا جائے، جنگ ہوئی تو شدت پوری دنیا میں محسوس کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کشمیری رہنما جو پاکستان کے موقف کے مخالف تھے، آج نادم ہیں، آج کشمیر میں کوئی بھارت کا نام لینے کو بھی تیار نہیں ہے۔اس سے قبل کشمیر میں بھارتی مظالم کے حالیہ آغاز ہی میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی چینل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بگڑنے کی ابتدا لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ہوئی، کشمیری کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں نئے آرٹیکل کے خلاف ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت پر جس طرح عالمی دباؤ آیا ہے نریندر مودی بوکھلا گئے ہیں، کلسٹر بم والی صورتحال تو کسی صورت بھی قبول نہیں کی جاسکتی۔ مجھے لگتا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر اپنا صوبہ بنانے کی سازش کر رہا ہے، پاکستان مخالف سیاست دان بھی دہلی سرکار کے خلاف ہوگئے ہیں۔ آرٹیکل 317 اے کو چھیڑا گیا تو صورتحال بالکل ہی بگڑ جائے گی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پاسداری کبھی سامنے نہیں آئی، انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پاسداری کی توقع عبث ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کے آغاز ہی سے فواد چوہدری کا سخت رد عمل سامنے آتا رہا ہے اب بھی وہ بھارتی حکومت کو انکے ظلم کی بدولت آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website