واشنگٹن (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تجارتی کشیدگیاں اور مستقل غیر یقینی کی صورتحال عالمی معیشت کو کمزور کر رہی ہیں جسے ’خطرناک‘ 2020 کا سامنا ہے۔ تجارتی تنازعات سے سرمایہ کاری کو نقصان پہنچ رہا ہے اور آئی ایم ایف نے ممالک کو مذاکرات کے بجائے ٹیرفس استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی اپ ڈیٹ سہ ماہی عالمی اقتصادی رپورٹ میں موجودہ اور اگلے سال کیلئے اپریل میں جاری کی گئی0.1 تک گلوبل تخمینے میں کمی کردی جبکہ 2019 میں 3.2 فیصد نمو اور 2020 میں 3.5 فیصد نمو کی توقع ظاہر کی ہے۔ لیکن رپورٹ نے یہ کہتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کہ چیزیں آسانی سے غلط ہوں گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2020 میں تخمینہ لگائی گئی نمو خطرناک ہے اور اس کا خیال ہے کہ حالیہ تناؤ کا شکار ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی کرتی ہوئی معیشتوں اور تجارتی پالیسیوں میں اختلافات حل کرنے کی جانب پیشرفت میں استحکام آئے گا۔ تاہم رپورٹ میں امریکا کو ترقی کرتے دکھایا گیا ہے جیساکہ اس نے سال کے آغاز میں قلیل مدتی ترقی کی۔ آئی ایم ایف نے امریکا کے جی ڈی پی تخمینے کو دس کے تیسرے حصے تک بڑھا کر 2019 کیلئے 2.6 کردیا لیکن تجارتی تنازعات اور ٹیرفس کے باعث باقی سال ترقی کی رفتار میں کمی کا اشارہ دیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی ، 100 انڈیکس میں 131پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاری مالیت مزید 4ارب 91کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 117.25فیصدزائد جبکہ 55.97 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو فروخت کے دبائواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی ہوا ،تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔