لاہور( ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاوسنگ سکیم کے تحت کری روڈ پر تعمیر گھروں کو سیل کرنے کاحکم دیدیا گیا،سی ڈی اے نے کیٹیگری ون ٹو اور تھری کے تمام گھر سیل کرنے کا مراسلہ لکھ دیا ہے سی ڈی اے کی جانب سے دیے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکیم کےتحت پی ایچ اے نے گھروں کی تعمیر کے بلڈنگ پلانز کی منظوری نہیں لی گئی اس حوالے سے بلڈنگ کنٹرول سیل نے ممبر اسٹیٹ اورپلاننگ اینڈ ڈیزائن کو آگاہ کردیا ہے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کو تینوں کیٹیگریز کے گھروں کو سیل کرکے وہاں سٹاف تعینات کرنیکا حکم دیا گیا ہے