وزیرمملکت مریم اورنگزیب کہتی ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالت کے باہرعدالت لگانے کی کوشش کی ،پاناما کیس کے بعد عمران خان کیا کریں گے؟
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قابل احترام ججز پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے بیانات پر باہر جاکرسیاست نہ کی جائے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ہرجلسے میں کہتے ہیں کہ نوازشریف ہرجگہ فیتہ کاٹنے پہنچ جاتے ہیں۔ اب بھی وقت ہے، عمرا ن عوام کی خدمت کریں۔وزیرمملکت نے مزید کہا کہ عمران خان فصل لگائیں تاکہ2018 میں اسے کاٹ سکیں ۔