ساہیوال (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث کرداروں کو عمران خان نشان عبرے بنائیں گے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہونے جا رہی کرپٹ جھوٹے اور سلگش لوگوں کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا، سانحہ ساہیوال میں ملوث کرداروں کو عمران خان نشان عبرت بنائیں گے۔ڈی ایس ریلوے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید اپوزیشن پر خوب گرجے برسے شیخ رشید نے ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان در کرتے ہوئے کہنا رتھا کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا جبکہ مارچ میں جھاڑوں پھرنے والے بیان کی گردان کو بھی دہرایا، شیخ رشید نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا ممبر بن کر شہباز شریف کا احتساب کروں گا۔شیخ رشید نے ملتان میں ریلوے اسٹیشن پر مصروف ترین دن گزارا ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ وزیر ریلوے نے تاجروں نے ملاقات بھی کی اور کہا کہ تھل ایکسپریس خطے کی آواز ہے ، ضرور جلائیں گے اور شیخ رشید نے کہا مزید 20 ٹرینیں چلانے کی خوشخبری بھی سنا دی۔