اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کردیا ہے، پاکستانی معیشت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا بھی دے دیا اور آف دی ریکارڈ بھی اتنا کچھ دے رہے ہیں کہ دنیا کو جب اس کا پتہ چلے گا تو پریشان ہوجائے گی۔عمران خان کی ایک اور بڑی کامیابی ،سعود ی ولی عہد فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے ، ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان 14 سے 18 فروری کے درمیان پاکستان کا دورہ کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورہ کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کرینگے ، محمد بن سلمان پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کرینگے ،سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 14 ارب ڈالر کے معاہدے بھی کیے جانے کا امکان ہے . ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کے علاوہ پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔